ڈالر نے ’ڈبل سینچری‘ بنا لی ، تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے میں فروخت ہونے لگا 

ڈالر نے ’ڈبل سینچری‘ بنا لی ، تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے میں فروخت ہونے ...
ڈالر نے ’ڈبل سینچری‘ بنا لی ، تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے میں فروخت ہونے لگا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی دوسو کے قریب قریب پہنچ چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج کاروبار کے دوران دو روپے 22 پیسے تک اضافہ دیکھنے میں آیاتاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1.56 روپے مہنگا ہو کر 195.75 روپے پر بند ہو گیا ۔ 

دوسر ی جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو تا رہا اور ایک دن میں 4 روپے تک بڑھ گیا ، اس وقت اوپن میں ڈالر ڈبل سینچری بنا چکاہے اور 200 روپے تک فروخت ہو رہاہے ۔نئی حکومت کے آنے کے بعد 36 روز میں ڈالر مجموعی طور پر 14 روپے مہنگاہوا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیاہے اور ممکنہ طور پر آج اہم اجلاس بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -