حکومت کا چیئر مین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اتحادی حکومت نے چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد 2جو ن کو ختم ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس ختم ہونے سے موجودہ چیئر مین نیب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے ، نیب ترمیمی آرڈیننس میں چیئر مین نیب کو اگلے چیئر مین نیب کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی ، چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال عارضی انتظامات کے تحت اس وقت بطور چیئر مین نیب کام کر رہے ہیں ۔