صحافی و ادیب انوار قمر کے اعزاز میں تقریب 19 مئی کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ہو گی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صحافی و ادیب انوار قمر کی صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب نجمِ ادب و صحافت ایوارڈ الحمراء کلچرل کمپلیکس ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج ، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) ، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اور بزم انجم رومانی پاکستان کے اشتراک سے ممتاز شاعر و ادیب اور نامور صحافی و تجزیہ نگار انوار قمر کی ادبی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں تقریب نجمِ ادب و صحافت ایوارڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 19 مئی کو الحمراء کلچرل کمپلیکس ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
تقریب کی صدارت سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی کریں گے،تقریب میں سجاد بخاری اور پروفیسر حسن عسکری کاظمی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ صحافت و ادب سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہونگی۔