اداکار وکی کوشل کی سالگرہ ، اہلیہ کترینہ کیف کا پیار بھرا پیغام
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اس سال اپنی سالگرہ منانے کے لیے اپنی اہلیہ اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ نیو یارک پہنچ گئے جہاں انھوں نے اپنی سالگرہ اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ منائی سالگرہ کی مناسبت سے اداکارہ نے اپنے شوہر کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کا پیغام جاری کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس کے بعد اداکار نے بھی جوابی پوسٹ شیئر کر کے اپنے جزبات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق نیا شادی شدہ جوڑا ان دنوں نیو یارک میں موجود ہیں جہاں انھوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی ۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنی اور وکی کوشل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ ”یہ نیو یارک والا برتھ ڈے ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے وکی کوشل سے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے میری زندگی میں ہر چیز کو پہلے سے بہتر کر دیا ہے“ ۔اس پوسٹ کے جواب میں اداکار نے کمنٹ کیا کہ یہ شادی شدہ والا برتھ ڈے ہیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
کترینہ کیف کی اس پوسٹ کے جوابی ردعمل میں اداکار نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ”اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ نئے سال میں داخل ہو رہا ہوں اس بات پر میرا دل بہت خوش ہیں آپ سب ک بہت شکریہ کہ آ پ لوگوں نے نیرے لیے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا“۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکار کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ برس کے آ خر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اوردونوں بہترین شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں جس کا وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔