ارجن کپور کی جسمانی تبدیلی نے سب کو حیران کردیا

ارجن کپور کی جسمانی تبدیلی نے سب کو حیران کردیا
ارجن کپور کی جسمانی تبدیلی نے سب کو حیران کردیا
سورس: Instagram/arjunkapoor

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکا ر ارجن کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی پر سب کو حیران کر دیا۔ہم نے ابھی تک ایسے بہت سے ادکار دیکھے ہیں جو اپنا وزن کم کر کے اور بھی زیادہ دلنشیں لگنے لگ گئے۔اب ان میں ارجن کپور بھی شامل ہو گئے ہیں۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ وہ بچپن سے ہی بہت موٹے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم "عشق زادے" سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں اپنی زبردست جسمانی تبدیلی اور حیرت انگیز ٹرانسفارمیشن سے سب کو متاثر کیا  ہے۔ارجن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 15 ماہ تک اپنے جسم پر سخت محنت کی ہے۔"ٹائمز آف انڈیا "کو دیئے ایک انٹرویو میں ارجن کپور نے کہ"مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ کورس پر رہنا بہت مشکل تھا، اور اب بھی مشکل ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ گزشتہ 15 مہینوں سے جیسے محنت کر رہا ہوں ویسے ہی کرتا رہوں گا"۔اداکار نے جسمانی تبدیلی کے معاملے پر ٹائیگر شیروف کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ"ٹائیگربہت منفرد اور خاص ہے اس کے پاس بہت سے ٹیلنٹ ہیں، وہ ڈانس کر سکتا ہے، ایکشن کر سکتا ہے، اس نے اپنے جسم پر بہت محنت کی ہے، وہ صبح 4 بجے اٹھتا ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ کتنا نظم و ضبط والا لڑکا ہ۔اس میں لوگوں کو اپنا فالوور اور مداح بنانے کی خاصیت ہے جو ہم میں سے کوئی نہیں کر سکتا"۔ارجن کپور نے کہا کہ"میں کبھی ایسا نہیں بننا چاہتا تھا کیونکہ میں نے کبھی اپنے آپ کو اس کے قابل ہونے کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ میں بچپن سے ہی ایک موٹا بچہ رہا ہوں، میرا سفر مختلف ہے"۔

انسٹاگرام پر آپ ارجن کپورکی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

واضح رہے کہ ارجن کپور کو آخری مرتبہ سیف علی خان، جیکولین فرنینڈس اور یامی گوتم کے ساتھ"" بھوت پولیس" میں دیکھا گیا تھا تاہم اب اداکار جان ابراہم، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا کے ساتھ" ایک ولن ریٹرنز "میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ ارجن کپور کی نئی فلم" ایک ولن ریٹرنز" 29 جولائی 2022 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -