ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا
ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے بڑھا ہے۔اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہوگئی۔  10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 286 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیاجس کے بعد  یہ ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 1833 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید :

بزنس -