وہ شخص جس کا جسم دو حصوں میں کٹ گیالیکن اب لوگ کیا سوال پوچھتے ہیں؟ انتہائی دردناک تفصیلات
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حادثات میں لوگوں کے اعضاءکٹ جانے کے واقعات گاہے دیکھنے میں آتے رہتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ دو سال قبل امریکہ میں ایک تعمیراتی کام کی جگہ پر حادثہ پیش آنے پر ایک ورکر کا جسم دو حصوں میں کٹ گیا اور وہ ورکر ز آج بھی زندہ ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 20سالہ لورین شورز نامی ورکر کا تعلق امریکی ریاست مونٹانا کے شہر گریٹ فالز سے ہے۔ وہ تعمیراتی سائٹ پر کام کر رہا تھا جب فورک لفٹ کے حادثے میں اس کا جسم دو حصوں میں کٹ گیا۔ اب اس کا ناف سے نیچے کا پورا جسم اور دائیں بازو کا کہنی تک کا حصہ نہیں ہے اور وہ اس آدھے سے زیادہ جسم کے بغیر زندگی گزار رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لورین 50فٹ کی بلندی سے نیچے گرا تھا اور اسے فورک لفٹ نے اس کا پورا نچلا دھڑ کچل کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔ اس جرا¿ت مند نوجوان نے ڈاکٹروں کو ’ہیمی کور پریکٹومی‘ سرجری کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا، جس میں ڈاکٹروں نے اس کے جسم کا پیٹ سے نیچے کا دھڑ اوپری جسم سے الگ کر دیا اور اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کو یقین نہیں تھا کہ اس سرجری کے باوجود لورین زندہ بچ پائے گا۔ اس سرجری کے ایک ماہ بعد بھی ڈاکٹروں کو خدشہ تھا کہ اس کی موت ہو جائے گی لیکن معجزاتی طور پر آج دو سال بعد بھی لورین زندہ ہے۔
اس ہولناک حادثے کے باوجود اس کی 23سالہ گرل فرینڈ سابیا ریشی نہ صرف اس کے ساتھ رہی بلکہ اس کے ساتھ شادی کر لی اور اب وہ اس کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ وہی اس کے بول و براز کے بیگ تبدیل کرتی ہے اور اسے اٹھا کر ایک سے دوسری جگہ لیجاتی اور نہلانے دھلانے تک کے کام کرتی ہے۔
لورین اور سابیا کا کہنا ہے کہ ”ہر جگہ لوگ ہم سے ایک عجیب سوال کرتے ہیں۔ وہ پوچھتے ہیں کہ ہم ازدوجی تعلق کیسے قائم کرتے ہیں۔ لوگوں کو ہم سے ایسے منفی سوال نہیں پوچھنے چاہئیں۔“ سابیا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بے حد خوش ہے اور تمام عمر اس کا ساتھ نبھائے گی۔“واضح رہے کہ لورین اور سابیا نے ایک یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جس پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔