فضائی سفر کے دوران اضافی مشروبات حاصل کرنے کا طریقہ ایئرہوسٹس نے بتادیا

فضائی سفر کے دوران اضافی مشروبات حاصل کرنے کا طریقہ ایئرہوسٹس نے بتادیا
فضائی سفر کے دوران اضافی مشروبات حاصل کرنے کا طریقہ ایئرہوسٹس نے بتادیا
سورس: Wikimedia Commons

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے دوران مسافروں کو محدود مقدار میں مفت مشروبات ملتے ہیں تاہم اب ایک ایئرہوسٹس نے اضافی مفت مشروب لینے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ویب سائٹ ’Reddit‘ پر اس ایئرہوسٹس نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ مسافروں کا عملے کے ساتھ نرم اور دوستانہ رویہ انہیں کئی طرح کی اضافی مراعات دلا سکتا ہے۔ 

جیٹ بلیو کے ساتھ کام کرنے والی اس ایئرہوسٹس نے بتایا کہ ”ایئرہوسٹسز کو اجازت ہوتی ہے کہ ان سے مسافر جب مشروب طلب کریں وہ انہیں مہیا کر دیں۔ تاہم ایئرہوسٹسز ایسے مسافروں کو مفت مشروبات زیادہ نہیں دیتیں جن کا رویہ ان کے ساتھ اچھا نہ ہو۔اچھے سلوک کے ساتھ ساتھ آپ کی خوش لباسی بھی آپ کو اضافی مراعات دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ عملے کے ساتھ دوستانہ سلوک کرتے ہیں اور آپ نے اچھا لباس پہن رکھا ہے تو مفت مشروبات ہی نہیں، آپ کو سیٹ اپ گریڈیشن تک کی سہولت بھی مل سکتی ہے اور آپ اکانومی کے ٹکٹ میں بزنس کلاس کے سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -