لو آئی لینڈ کی سابق امیدوار کو فضائی سفر کے دوران انتہائی متنازعہ اور مختصر لباس پہننا مہنگا پڑگیا
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے رئیلٹی ٹی وی شو ’لو آئی لینڈ‘ (Love Island)کی سابق امیدوار کو فضائی سفر کے دوران مختصر لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔ بیچاری کو سینکڑوں مسافروں کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 25سالہ امیلیا مارنی پرواز میں سوار ہوئی تو ایک مرد فلائٹ اٹینڈنٹ اس کے پاس آیا اور اسے اپنا جسم پوری طرح ڈھانپنے کی نصیحت کر دی اور کہا کہ بصورت دیگر اسے پرواز سے اتار دیا جائے گا۔
امیلیا نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ مرد فلائٹ اٹینڈنٹ کا کہنا تھا کہ تمہارے لباس سے دوسرے مسافر بے آرام ہوں گے کیونکہ اس لباس سے تمہارا جسم نظر آ رہا ہے۔ امیلیا کی طرف سے پوسٹ میں اس لباس میں بنائی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اس نے پینٹ کے اوپر بکنی کی طرح کا مختصر لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ اپنی پوسٹ میں امیلیا لکھتی ہے کہ ”میں فضائی سفر کے دوران اس لباس میں پرسکون محسوس کرتی ہوں لیکن ’جیٹ سٹار‘ کے عملے کی نظر میں یہ لباس مناسب نہیں ہے اور وہ اس کی اجازت نہیں دیتے۔“