پرائیویٹ سکولوں پر کتابیں اور سٹیشنری بیچنے پر پابندی، والدین کیلئے خوشخبری آگئی 

پرائیویٹ سکولوں پر کتابیں اور سٹیشنری بیچنے پر پابندی، والدین کیلئے خوشخبری ...
پرائیویٹ سکولوں پر کتابیں اور سٹیشنری بیچنے پر پابندی، والدین کیلئے خوشخبری آگئی 
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے نجی سکولوں میں کتابیں اور سٹیشنری فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں کو پابندکر دیا گیا ہے کہ وہ نہ سکول کے اندر نصابی کتب اور سٹیشنری فروخت کریں گے اور نہ ہی والدین کو مخصوص بک سٹورز سے کتابیں اور دیگر سامان خریدنے پر مجبور کریں گے۔
صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ”نجی سکول والدین یا طالب علموں کو یونیفارم، سکول بیگ، کتب، کاپیاں یا رجسٹر اور دیگر اشیاءسکول کے اندر سے یا مخصوص بک سٹورز سے خریدنے پر مجبور مت کریں۔ ان اشیاءکی ایک فہرست امتحانی نتائج یا داخلے کے وقت طالب علموں کو مہیا کی جائے اور وہ جہاں سے ان اشیاءکی خریداری کرنا چاہیں کریں۔جو نجی سکول اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔“