خاتون سیاح کو ہوٹل ورکر نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون سیاح کو ہوٹل ورکر نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
خاتون سیاح کو ہوٹل ورکر نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک) یونان کے جزیرے کورفو پر ایک برطانوی خاتون سیاح کو ہوٹل کے ورکر نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جس میں وہ ٹھہری ہوئی تھی۔ دی سن کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ رات گئے جب وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں لوٹی تو ہوٹل کے ایک ورکر نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ کمرے میں واپس ایسی حالت میں نہیں تھی کہ مزاحمت کرتی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ اس ہوٹل میں مقیم تھی اور اس کا بوائے فرینڈ ابھی باہر ہی تھا جب یہ واردات ہوئی۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ہوٹل کے ایک 40سالہ ورکر کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے جنسی زیادتی کے الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے خاتون کی رضامندی سے اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا تھا۔ یونانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج خاتون کا فرانزک معائنہ بھی کرایا جائے گا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -