9شادیاں کرنیوالے شخص کی مزید 2شادیوں کی خواہش، نجی زندگی کے راز بھی بے نقاب کردیئے

9شادیاں کرنیوالے شخص کی مزید 2شادیوں کی خواہش، نجی زندگی کے راز بھی بے نقاب ...
9شادیاں کرنیوالے شخص کی مزید 2شادیوں کی خواہش، نجی زندگی کے راز بھی بے نقاب کردیئے
سورس: Instagram/arthurourso

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں 9شادیاں کرنے والے ایک شہری نے مزید دو شادیاں کرنے اور ہر بیوی سے بچے پیدا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آرتھر او اسرو نامی یہ نوجوان ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ ہے۔ وہ اس وقت میڈیا کی شہ سرخیوں میں آیا جب اس نے 9لڑکیوں کے ساتھ شادی کی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیویوں کے نام کے پہلے حروف کے لحاظ سے ایک فہرست ترتیب دے رکھی ہے اور اسی لحاظ سے اپنی بیویوں کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کرتا ہے۔ 

آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ اب جلد از جلد تمام بیویوں سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آرتھر نے سب سے پہلے اپنی بیوی لوانا کیزاکی کے ساتھ شادی کی تھی۔ آرتھر اور لوانا دونوں ’سوِنگر‘ (جنسی تعلق کے لیے دوسروں کے ساتھ شریک حیات تبدیل کرنے والے) تھے۔ انہوں نے اپنے اس شرمناک جنسی رجحان کو قانونی شکل دینے کی کوشش کی اور ساﺅ پاﺅلو کے ایک چرچ میں دیگر 8خواتین کو لیجا کر انہیں بھی اپنی شادی میں شامل کر لیا۔ 

اس وقت آرتھر کی ایک بیوی ، جس کا نام اگاتھا ہے، نے طلاق کے لیے دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ اس کے باوجود آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ مزید دو شادیاں کرنا چاہتا ہے اور تمام بیویوں سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ایک بیوی کے طلاق مانگنے کے حوالے سے آرتھر کا کہنا تھا کہ ”میں اس کے علیحدگی کے مطالبے کا سن کر بہت دکھی ہوا تھا۔ وہ اب کسی مرد کی اکلوتی بیوی بن کر رہنا چاہتی ہے۔ میری دوسری بیویاں پہلے ہی کہتی تھیں کہ اس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے اور اس نے محض ایڈونچر کے لیے اس شادی کو قبول کیا ہے۔ بالآخر میری بیویوں کا اس کے متعلق خدشہ درست ثابت ہوا۔جو نہی وہ ہمیں چھوڑے گی، میں اس کی جگہ نئی بیوی لے آﺅں گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -