خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کی خاطر مارگلہ پہاڑی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون ٹک ٹاکر نے صرف ویڈیو بنانے کی خاطر مارگلہ پہاڑی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ حامد میر سمیت کئی افراد نے اسے ڈھونڈ کر گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ٹک ٹاکر آگ کے سامنے سے گزر رہی ہے جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراونڈ میں کوک سٹوڈیو کا مشہور گانا ”پسوڑی” بج رہا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف نے آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے لیے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے۔ پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگا دی گئی تھی۔ نوجوان قیمتی درخت کو آگ لگا کر ویڈیو بناتا رہا تھا۔ ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف نے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا۔
اسلام آباد میں مار گلہ پہاڑیوں کو آگ لگا کر ماڈلنگ جاری،انتظامیہ کو خبر نہ ہوئی؟محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے pic.twitter.com/TK8lZINy2B
— Kheeal das kohistani (@KesooMalKheealD) May 17, 2022