"شہباز شریف دو قسم کے بوٹ اچھی طرح پالش کرتا ہے ، ایک فوجی اور دوسرے ۔۔۔"

"شہباز شریف دو قسم کے بوٹ اچھی طرح پالش کرتا ہے ، ایک فوجی اور دوسرے ۔۔۔"
سورس: Twitter

  

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دو قسم کے جوتے بہت اچھے پالش کرتا ہے۔

کوہاٹ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چیری بلاسم قرار دیا اور کہا کہ اس کے سامنے بوٹ آجائیں تو بہت اچھے پالش کرتا ہے، اس کے پاس جوتے پالش کرنے کا فن ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دو قسم کے جوتے بہت اچھے پالش کرتا ہے، اگر کوئی فوجی بوٹ آجائے تو وہ اس کو اچھی طرح پالش کرتا ہے، اس کے علاوہ امریکی سفارتخانے کے بوٹ بھی یہ بہت اچھے پالش کرتا ہے۔ شہباز شریف نے وزیر اعظم بننے کیلئے بہت محنت کی، اس نے بڑی دیر سے  اچکن سلوائی ہوئی تھی۔

عمران خان کے مطابق اس وقت مہنگائی اور ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہونے پر ساری گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور اس کے مزے وہ لے رہا ہے جس کی بیماری پیسہ اور نام آصف زرداری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -کوہاٹ -