" میں آپ کو آپ کا دین سکھا رہا ہوں" عمران خان کا کوہاٹ جلسے سے خطاب

" میں آپ کو آپ کا دین سکھا رہا ہوں" عمران خان کا کوہاٹ جلسے سے خطاب
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی سیاسی تقریر نہیں کر رہے بلکہ پاکستانیوں کو ان کا دین سکھا رہے ہیں۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا "میں سیاسی تقریر نہیں تبلیغ کر رہا ہوں، میں آپ کو آپ کا دین سکھا رہا ہوں، جب آپ نماز پڑھتے ہیں تو اللہ سے صرف ایک چیز مانگتے ہیں کہ اے اللہ ان کے راستے پر لگا جنہیں تو نے نعمتیں بخشیں، ان کے راستے پر نہیں جو تباہی کے راستے پر چلے گئے۔"

عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہمارے سامنے دو راستے ہیں۔ ایک طرف غلامی کا راستہ ہے اور دوسری طرف ہمارے نبی کا راستہ ہے جو مشکل ہے لیکن یہ انسان اور قوم کی عظمت کا راستہ ہے، ایک طرف غلامی اور دوسری طرف آزادی ہے ، ایک طرف راہِ حق اور دوسری طرف یہ چور ہیں، ایک طرف امر بالمعروف اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے 30 سال تک اس ملک کو لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے اجازت ہی نہیں دی کہ نیوٹرل ہوجاؤ، بیچ کا کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -