"سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ ہوں گے" ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سےسپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک چیز سامنے آئی ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ گنا ہی نہیں جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ حمزہ شہباز تو کبھی منتخب ہوئے ہی نہیں، اس فیصلے سے سارے فارغ ہوگئے ہیں۔
کیا وزیر اعلیٰ کے عہدے پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں احمد اویس نے کہا کہ اصولاً تو ووٹنگ ہونی ہی نہیں چاہیے، جب ووٹ گنے ہی نہیں جائیں گے تو پرویز الہٰی جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو اس کا مرتکب ہو اس کیلئے سخت سزا ہو تاکہ انہیں خوف ہو اور اسی خوف کی وجہ سے یہ حرکت نہ کریں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کےنئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ہونگے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی قانونی رائے pic.twitter.com/z8HmnwapuN
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 17, 2022