آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد حمزہ شہباز اور عثمان بزدار حرکت میں آگئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعدوزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہوگئے۔حمزہ شہباز اور عثمان بزدار دونوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ عثمان بزدارکل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پنجاب کی نئی صورتحال پر عمران خان کو بریف کریں گے۔