کیا واقعی صابر شاکر کو آف ایئر کردیا گیا ہے؟ اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کا موقف آگیا

کیا واقعی صابر شاکر کو آف ایئر کردیا گیا ہے؟ اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کا ...
کیا واقعی صابر شاکر کو آف ایئر کردیا گیا ہے؟ اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کا موقف آگیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال نے واضح کیا ہے کہ تجزیہ کار صابر شاکر کو آف ایئر نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال سے صابر شاکر کو آف ایئر کرنے کے حوالے سے حقیقت پوچھی ۔ اس کے جواب میں سلمان اقبال نے بتایا کہ صابر کو آف ایئر نہیں کیا گیا وہ چھٹیوں پر گیا ہوا ہے۔

صابر شاکر کے حوالے سے صحافی وسیم عباسی کے اس ٹویٹ "اطلاعات کے مطابق اے آر وائی کے صابر شاکر کو بھی آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی صحافی کو کام سے روکنا قابل مذمت ہے" کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں چلنا شروع ہوئی تھیں۔ 

ایک اور صحافی ثاقب تنویر نے دعویٰ کیا تھا کہ صابر شاکر کو آف ایئر نہیں کیا گیا بلکہ اپنا یوٹیوب چینل بند کرنے کا کہا گیا ہے، انہوں نے اے آر وائی انتظامیہ  کا یہ حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔