وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے

  

نیویارک  (طاہر محمود چوہدری ) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے  پہلے دورہ امریکہ پر نیویارک پہنچ گئے . وہ کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم ،امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نائب مستقل مندوب سفیر عامر خان، قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی اور پاکستان مشن اور سفارت خانے کے افسران سمیت پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال فار ایکشن کے وزارتی اجلاس اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی، تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں.

مزید :

قومی -