نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو ”این سی اے“سکینڈل میں طلب کرلیا

نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو ”این سی اے“سکینڈل میں طلب کرلیا
نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو ”این سی اے“سکینڈل میں طلب کرلیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو”این سی اے“ سکینڈل میں طلب کرلیا ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید کو 24 مئی کو دوپہر ساڑھے 12 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ،نیب نے شیخ رشید کو”این سی اے“سکینڈل میں کال اپ نوٹس جاری کر دیا۔