سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر 1 لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا 

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر 1 لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا 
سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر 1 لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری اور جرمانے کا اعلان کردیا ہے۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بلا اجازت حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کے لیے عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری  اعلان کے مطابق دوران حج جعلی حج سرگرمیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، مقامی اور غیر مقامی دونوں طرح کے افراد کو غیر مجاز طریقے سے حج کرنے پر گرفتاری اور 1 لاکھ ریال کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ( مقامی یا غیر مقامی)  بلا اجازت مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سیکیورٹی کنٹرول سینٹر میں پایا گیا  تواسے گرفتار کرکے 1 لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -