جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف کل اٹھائیں گے

جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف کل اٹھائیں گے
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف کل اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 7روزہ دورے پر کل بیرون ملک جائیں گے، ان کی جگہ جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10بجے ہو گی،جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے،حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا ءبھی شرکت کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان جا رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18مئی سے 25مئی تک ملک سے باہر ہوں گے،چیف جسٹس پاکستان ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔