کرپشن اور پاکستان کسی صورت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سنی تحریک کل یوم تجدیدعہدوفا منائے گی

کرپشن اور پاکستان کسی صورت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سنی تحریک کل یوم ...
کرپشن اور پاکستان کسی صورت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،سنی تحریک کل یوم تجدیدعہدوفا منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پرپاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام قائد بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادریؒ کے یوم شہادت کے موقع پر ہفتہ 18مئی کو ملک گیریوم تجدیدعہدوفاکے طورپر منایاجائے گا، اس سلسلے میں ملک بھرمیں کانفرنسز،سیمینارز،ورکرزتربیتی کنونشنز اور قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور قائد کے مشن سے وفاکا تجدید عہدکیاجائے گا۔

 پاکستان سنی تحریک کے مرکزی ترجمان فہیم الدین شیخ نے مرکز اہلسنت سے جاری اعلامیے میں کہاکہ بانی وقائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے انہوں نے جس جرأت وبہادری کے ساتھ کام کیا اس پر پوری اہلسنّت کو فخر ہے۔ کرپشن اور پاکستان کسی صورت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ مفادات نہیں نظریات کے تناظر میں کرنا ہوگا، قوم بیدار اور باشعور ہو چکی ہے۔