وزیراعلیٰ بلوچستان نے اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی 

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی 
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ہونے والی بدسلوکی پر اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کراچی آرٹس کونسل کے زیرانتظام کوئٹہ میں منعقد ہونے والے دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر شرمندگی کا اظہار کیا اور اس کی مذمت کی۔
سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ ’’جو ایک شخص نے ماہرہ خان کے ساتھ کیا، میں اس پر شرمندہ ہوں اور ایک بلوچ ہونے کی حیثیت سے میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور ماہرہ خان سے معافی مانگتا ہوں۔‘‘واضح رہے کہ ماہرہ خان فیسٹیول میں بطور مہمان شریک تھیں۔ جب وہ سٹیج پر گفتگو کر رہی تھیں تو حاضرین میں سے کسی شخص نے ان پر کوئی نامعلوم چیز پھینک دی تھی۔