8کاروباری گروپس نے پی آئی اے میں دلچسپی ظاہر کردی، عبدالعلیم خان

8کاروباری گروپس نے پی آئی اے میں دلچسپی ظاہر کردی، عبدالعلیم خان
8کاروباری گروپس نے پی آئی اے میں دلچسپی ظاہر کردی، عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 8 کاروباری گروپس نے پی آئی اے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق وزیر نجکاری و سرمایہ کاری نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ قومی ادارے میں 8 کاروباری گروپس نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ 8 اداروں نے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن جمع کرا دیں، ان اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کرایا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ  نجکاری کمیشن قواعد و ضوابط کے مطابق پری کوالیفیکیشن کا عمل انجام دے گا، پی آئی اے کی نجکاری کی پیشکشوں میں 17 مئی سہ پہر 4 بجے تک توسیع کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -