کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق 

کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق 
کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاقت آباد سپرمارکیٹ کےقریب کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت جھنڈا چوک کے رہائشی عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا۔نوجوان میٹرک کا پیپر دے کر گھر واپس آیا اور شام میں پارٹ ٹائم جاب پر آگیا، کال سینٹر کی ملازمہ ثنا نے نوجوان کو فلور پر پڑا دیکھ کر سپروائزر کو اطلاع کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عبداللہ کے دائیں گال سے گولی داخل ہو کر بائیں گال کے جبڑوں میں لگی، سپرمارکیٹ پولیس موقع پر موجود اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں پولیس کو جائے وقوع سے ایک پستول بھی ملا ہے۔