ورلڈ ٹوئرفائنلز ٹینس کا فائنل فیڈرر اور نووک کے درمیان کھیلاجائیگا

ورلڈ ٹوئرفائنلز ٹینس کا فائنل فیڈرر اور نووک کے درمیان کھیلاجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز)سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے لندن میں جاری اے ٹی پی ورلڈ ٹوئر فائنلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں ہم وطن سٹین واویرنکا کو شکست دے دی ہے۔ماضی میں چھ مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے فاتح رہنے والے فیڈرر نے لندن میں سنیچر کو کھیلا گیا یہ میچ ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے جیتا۔اپنے کریئر میں 17 مرتبہ ٹینس کے گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے والے فیڈرر نے سیمی فائنل میچ چار چھ، سات پانچ اور سات چھ کے سکور سے جیتا۔رواں برس آسٹریلوی اوپن جیتنے والے 29 سالہ واویرنکا نے اس میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔میچ کے پہلے سیٹ میں وارویرنکا نے فتح حاصل کی تو دوسرا سیٹ فیڈرر نے جیتا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر چار مرتبہ فیڈرر شکست سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری سے میچ میں واپس آئے۔
فتح کے بعد فیڈرر کا کہنا تھا کہ ’میں خوش قسمت رہا۔ سٹین بیس لائن پر کہیں اچھا کھیل رہا تھا اور عموماً ایسا کرنے والا ہی میچ جیتتا ہے لیکن میں مسلسل مقابلہ کرتا رہا۔‘دو گھنٹے 48 منٹ چلنے والا یہ میچ دیکھنے کے لیے 17 ہزار تماشائی او ٹو ایرینا پہنچے تھے