ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ، پاکستا ن نے بھوٹان کو4-1 سے ہرا دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم نے عمدہ کھیل کی بدولت ساف فٹبال چیمپئن شپ میں بھوٹان کے خلاف کھیلے جانے والا میچ اپنے نام کرلیا پاکستانی ٹیم نے مقابلہ4-1 گول سے جیتا میچ میں تمام کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کی کھلاڑیوں کو کھیلنے کاموقع ہی نہ دیا میچ میں کامیابی کے بعد کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ایونٹ کے اس میچ میں تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں مستقبل میں بھی ایسی ہی عمدہ پرفارمنس جاری رہیگی جبکہ نیپال نے سری لنکا کو 3-0 سے ہرا دیا وقفے تک نیپال کی ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں نیپال نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے انولاما نے دو اور نیروتھاپا نے ایک گول کیا۔