قومی ٹیم ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج بھارت روانہ ہو گی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج صبح 10 بجے بھارت روانہ ہو گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 18 سے 29 نومبر تک بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلی جائے گی۔ قومی ٹیم محمد سجاد، آصف توبہ اور حمزہ اکبر پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منور حسین شیخ بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔