قائد اعظم ٹرافی گولڈ لیگ کے ساتویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی گولڈ لیگ 2014-15ءکے ساتویں مرحلے کا آغاز کل ہوگا۔ پہلا میچ سوئی نادرن گیس پائپ لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیمب میں مد مقابل ہونگی۔ تیسرے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں مد مقابل ہونگی۔ لاہور لائینز اور پشاور پینتھر کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں چوتھے میچ میں نبرد آزما ہونگی۔