لاننگ کی جارحانہ بیٹنگ،آسٹریلیا ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 8 وکٹوں سے کامیاب
برسبین(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈین ٹیم کو2 وکٹوں سے شکست دے دی ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر220 رنز بنائے میتھوز نے 60 ایم نائٹ نے 40 رنز بنائے جبکہ ایکٹیو نے 33 رنز ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلی آسٹریلیا کی طرف سے فیرل اور اوسبورن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جانسن اور پیری نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا لیننگ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا اور 135 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی جبکہ پیری نے 64 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی ویسٹ انڈیزکی طرف سے ڈونٹیڈن اور ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی لاننگ کو بہترین بیٹنگ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔