سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں پانچویں ون ڈے میں شکست
رانچی( نیٹ نیوز) میتھوز کی شاندا ر بیٹنگ رائیگاں،بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کھیلا جانے والے پانچویں اور آخری ون ڈے جیت لیا سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں286 رنز بنائے لنکا کی جانب سے میتھوز نے 139 رنز ناٹ آﺅٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دس چھکے اور چھ چوکے شامل تھے جبکہ تھرمائن 52 رنز بناکر نمایاں رہے بھارت کی جانب سے کلکرنی نے تین جبکہ ایشون اور پٹیل نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف مقررہ اورز سے قبل حاصل کرلیا بھارتی ٹیم کی جانب سے کپتان کوہلی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیایاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے ہی پانچ میچوں کی سیریز جیت چکا ہے بھارتی کپتان نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کا اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ میچ بہت دلچسپ رہا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے بطور کپتان ایک یادگار اننگزکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔