جنوبی افریقہ آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ون ڈے میں کامیاب
جوہانسبرگ( بیور و رپورٹ)مورکل اور سٹین کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے ہراکرون ڈے سیریز 1-1سے برابر کردی و ن ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کے قائم مقام کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پروٹیز فاسٹ بولرز مورنی مورکل اور ڈیل اسٹین نے میزبان ٹیم کو41.4 اوورز میں154 رنز پرٹھکانے لگادیا اور آسٹریلوی کپتان کا فیصلہ غلط ثابت کردیا۔ مچل مارش 67 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ جارج بیلی 25، زخمی کپتان مائیکل کلارک کی جگہ شامل کیے جانے والے اسٹیو اسمتھ10 اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ19 رنز بناسکے۔آسٹریلیا کے بقیہ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ مورنی مورکل نے 5وکٹوں کا سودا صرف21 رنز کے عوض کیا۔ ڈیل اسٹین نے 3 وکٹوں کے لیے35 رنز دیے۔ ورنن فلینڈر اور فرحان بہار دین نے ایک ایک وکٹ لی۔جواب میں پر وٹیزنے مطلوبہ ہدف 27.4اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،اس طرح جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں 3وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-1سے برابرکردی،اے بی ڈی ویلیئرز48اور روسو30رنز بناکر نمایاں رہے ۔کوئنٹن ڈی کوک نے 4، ہاشم آملہ نے 10،ڈوپلیسی نے19،فرحان بہاردین نے صفر،ڈیوڈ ملر نے 22اور ڈیل سٹین نے 4رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیلز وڈکی 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل جانسن اور گلین میکسویل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تےسراون ڈے میچ 19نومبر کو کینبرامیں کھیلا جائے گا۔