ارجن کپور فلم ” تیور“ کا گانا ٹی وی پروگرام میں لانچ کرینگے

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ارجن کپور فلم ” تیور“ کا گانا ٹی وی پروگرام ” بگ باس 8-“ میں لانچ کرینگے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ارجن کپور فلم ”تیور“میں اداکار سلمان خان کے پرستار کا کردار نبھا رہے ہیں ۔ اسی فلم کا پہلا گانا بھی ٹی وی پروگرام ” بگ باس“ کے سیزن آٹھ میں ہی لانچ کرینگے جس کی میزبانی اداکار سلمان خان کر رہے ہیں ۔ فلم کا ٹائٹل ” میں تو سپرمین، سلمان کا فین “ ہے ۔ اداکار ارجن حقیقت میں بھی سلمان کے بڑے فین ہیں اور آج شہرت کے مقام پر بھی سلمان کی وجہ سے ہیں جو کہ چھپی ہوئی بات نہیں ہے ۔