صنعتوں کو بجلی، گیس کی بلاتعطل فراہمی صنعتکاروں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی

صنعتوں کو بجلی، گیس کی بلاتعطل فراہمی صنعتکاروں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(وقائع نگار)پنجاب کے صنعتی زونز اور ٹیکسٹائل کو بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینے پر صنعت کاروں اور مزدوروں نے سکھ کا سانس لے لیا سرمایہ کاروں نے بتایا کہ فیکٹریا ں مسلسل چلنے سے پیداواری لاگت اور بے روز گاری میں کمی آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ فیکٹریوں میں تمام شفٹیں بحال ہو گئیں جس سے روز گار بڑھے گا۔مزدوروں نے بھی فیکٹریوں میں تیسری شفٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ فیکٹریاں چلیں گی تو گھروں کے چولہے جلیں گے، حکومت نے صنعتوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے بند پاور پلانٹس چلانےکا فیصلہ کیا ٹیکسٹائل سیکٹر کو اضافی گیس بھی ملے گی،صنعت کاروںعامر صدیق چوہدری ‘حافظ عابد علی اور مزدوروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عارضی اقدامات سے حالات میں مستقل بہتری نہیں لائی جاسکتی، لہٰذا توانائی بحران کا مستقل تلاش کیا جائے۔

مزید :

کامرس -