سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کمپنیوں کےلئے فارم 29 جمع کروانے کی تاریخ میںکل تک توسیع کردی

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کمپنیوں کےلئے فارم 29 جمع کروانے کی تاریخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کےلئے فارم 29 جمع کروانے کی تاریخ میں(کل) منگل تک توسیع کر دی۔ یہ توسیع کمپنیوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی نتیجے میں کی گئی۔ واضع رہے کہ اکتوبر تیس تک شراکت داروں کا سالانہ اجلاس منعقد کرنے والی کمپنیوں کے لئے فارم انتیس جمع کروانے کی آخری تاریخ نومبر تیرہ اور اکتوبر اکتیس کو سالانہ اجلاس منعقد کرنے والی کمپنیوں کے لئے یہ تاریخ نومبر چودہ مقرر تھی۔ تاریخ میں توسیع کے بعد یہ کمپنیاں سہولت کے ساتھ، بغیر اضافی فیس کے فارم 29جمع کروا سکتی ہیں۔ یہ فارم ایس ای سی پی کی ای۔سروس کے زریعے آن لائن بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -