ٹیکس چوری روکنے کےلئے میں جدید فرانزک لیبارٹریاں قائم ہونگی

ٹیکس چوری روکنے کےلئے میں جدید فرانزک لیبارٹریاں قائم ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو( ایف بی آر)نے ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ملک بھر میں جدید فرانزک لیبارٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ایف بی آر کی طرف سے 2 ڈائریکٹوریٹ میں یہ فرانزک لیب قائم کی جائیں گی جس کے بعد ان کا دائرہ کار ملک بھر تک بڑھایا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق پرال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ کراچی اور ڈائریکٹوریٹ لاہور میں قائم کی جانے والی ان 2 فرانزک لیب کیلیے اپنے 2 ماہر افسران کی خدمات فراہم کریں اور جب یہ فرانزک لیبارٹریاں مکمل طور پر فنکشنل ہوجائیں گی تو ان لیبارٹریوں کے ذریعے دستاویز کی تصدیق کی جائے گی۔ایف بی آر کے سینئر افسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ فرانزک لیبارٹریوں سے کسٹمز ڈیوٹی کی چوری روکنے میں مدد ملے گی اور انڈر انوائسنگ و مس ڈکلیئریشن جیسے مسائل کا خاتمہ اور گڈز ڈکلیئریشن کی ان لیبارٹریوں سے تصدیق کرائی جاسکے گی۔

مزید :

کامرس -