تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کےلئے مشترکہ کمپنی قائم کرلی گئی

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کےلئے مشترکہ کمپنی قائم کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت کی سرکاری کمپنیوں نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر اور تکمیل کے لئے ایک مشترکہ کمپنی قائم کر لی ہے۔بھارتی اخبار”دی ہندو“ کے مطابق ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت کی چارریاستی کمپنیوں نے مل کر ایک کمپنی قائم کی ہے جو 1800کلومیٹر طویل ترکمانستان ،افغانستان ،پاکستان ،بھارت (تاپی) قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر اور آپریٹ پر کام کرے گی۔ تاپی گیس پائپ لائن کے لئے مقرر لین دین کے مشیرایشین ڈیولپمنٹ بینک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکمن گیس ، افغان گیس انٹرپرائز، انٹر سٹیٹ گیس سسٹم (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور گیل (بھارت) اس کمپنی کے مساوی حصص کی مالک ہوں گی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی)کے وسطی اور مغربی ایشیاءکے ڈائریکٹر جنرل کلاوس گرہارسر کا کہنا ہے کہ پائپ لائن منصوبہ ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ نومبر2013میں ایشیائی ترقیاتی بینک کو ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے لین دین کامشیر مقرر کیا گیا تھا۔ تاپی پائپ لائن سے 30 سال کے دوران ترکمانستان سے سالانہ 33 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس افغانستان، پاکستان، بھارت برآمد ہوگی۔
ترکمانستان میں دنیا کے چوتھے سب سے بڑے ثابت شدہ گیس ذخائر موجود ہیں۔#/s#

مزید :

کامرس -