پاکستان کاروبار میں آسانی پیدا کرنے والی چار جنوبی ایشیائی معیشتوں میں شامل
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کےلئے انتظامی اصلاحات کرنے والی جنوبی ایشیاءکی چار معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ورلڈ بینک گروپ کی نئی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاءکے آٹھ ممالک میں سے 2013-14میں مقامی تاجروں کے لئے کم از کم ایک ریگولیٹری ریفارم کا نفاذ کرنے والے چار ممالک میں شامل ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق تین ممالک بشمول بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان نے کاروبار کی سہولت کے لئے جدید الیکٹرانک نظام پر توجہ مرکوز کی ہے۔بنگلہ دیش اور پاکستان نے کمپیوٹرائز سسٹم کے نفاذ کے ذریعے سرحدوں کے آر پار تجارت کو مزید آسان کیا ہے، رپورٹ کے مطابق 2005 کے بعد سے خطے کی تمام معیشتوں نے کاروباری ماحول میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔