صرف اور صرف معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں،مائرہ
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ نے کہا ہے کہ میں صرف اور صرف معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں ۔میں لابی ازم پر یقین نہیں رکھتی اچھا کام کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور سازشی عناصر کے حصّے میں ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں آتا۔مائرہ نے کہا ہے کہ شوبز مےں اچھے اور سچے لوگوں کو تلاش کر نا سب سے مشکل ہے ‘ میری عادت ہے کہ میں ماضی میں جھانکنے کی بجائے مستقبل کی طرف دیکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا بھی راز ہے۔مائرہ نے کہا ہے کہ ہر حال میں خوش رہتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو بھی میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو‘ زندگی میں بہت تلخ تجربات سے گزری ہوں لیکن میں نے ان سے سبق حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ میں وہی کرتی ہوں جو میرا دل کرتا ہے، زندگی میں کامیابی کیلئے لوگوں کی بجائے اپنے دل کی باتوں پر عمل کرنا چاہیے ورنہ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں ماضی میں جھانکنے کی بجائے مستقبل کی طرف دیکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا بھی راز ہے