یمن ،حکومتی حمایت یافتہ انصاراللہ تنظیم القاعدہ سے جنگ کے لیے صوبہ مآرب داخل

یمن ،حکومتی حمایت یافتہ انصاراللہ تنظیم القاعدہ سے جنگ کے لیے صوبہ مآرب داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی) یمن میں حکومتی حمایت یافتہ عسکری گروپ انصاراللہ کے جنگجوالقاعدہ کا مقابلہ اور صوبے بیضا سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد صوبے مآرب میں داخل ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انصاراللہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ عوامی رضاکار، قبائلی اور اسی طرح انصاراللہ کے افراد، مآرب صوبے کے مغربی علاقے میں واقع محجزہ میں، داخل ہوگئے جہاں وہ اس علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ مآرب اور جوف کے علاقے، گذشتہ کئی مہینوں کے دوران انصاراللہ اور القاعدہ کے افراد کے درمیان جنگ کا میدان بنے رہے ہیں جہاں فریقین کے سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ یمن میں انصاراللہ گروہ نے ستمبر میں ملک میں قومی آشتی کی حکومت تشکیل دینے کے بارے میں یمنی صدر کے ساتھ، ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -