بغداد، کار بم دھماکہ، 17افراد جاں بحق ، 34شدید زخمی

بغداد، کار بم دھماکہ، 17افراد جاں بحق ، 34شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(اے این این)عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکا،17افراد جاں بحق، 34شدید زخمی ۔ عراقی میڈیا کے مطابق عراقی دار الحکومت بغداد کے شمالی حصے میں کمرشل ایریا میں کار بم دھماکا ہوا جس سے 17افراد جاں بحق اورچونتیس شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -