لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا یوم پیدائش عقیدت و ا حترام کےساتھ منایا گیا
اسلام آباد(آئی این پی)لفظ پاکستان کے خالق اور تحریک پاکستان کے راہنما چوہدری رحمت علی کا 117واں یوم پیدائش اتوار کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت وا حترام کے ساتھ منایا گیا۔چوہدری رحمت علی کی خدمات پر روشنی ڈالنے اور ا ن کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب، سیمینار منعقد کئے گئے ۔