عمران 30نومبر کو شیخ رشیدسے تقریر نہ کروائیں وہ جانے کیوں جذباتی ہو گئے،سردار آصف

عمران 30نومبر کو شیخ رشیدسے تقریر نہ کروائیں وہ جانے کیوں جذباتی ہو گئے،سردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(آئی این پی)سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ عمران خان 30نومبر کو شیخ رشیدسے تقریر نہ کروائیں۔شیخ رشید محتاط آدمی ہے پتہ نہیں کیوں جذباتی ہو گئے ہیں۔قانون انکے خلاف حرکت میں آ سکتا ہے۔ڈاکٹر قادری20نومبر کو پاکستان آئیں گے لیکن 30نومبر کو عمران خان کے جلسہ میں شریک نہیں ہوں گے۔وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ شیخ رشید کو اس حد تک نہیں جانا چاہئے۔پی ٹی آئی کی پالیسی تو شدت والی نہیں۔عمران خان شیخ رشید کو سمجھائیں ورنہ انکی تحریک کو نقصان ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر حکومت اور عمران خان دونوں ہی درست راستے پر نہیں عمران خان کو آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت کی بات نہیں کرنا چاہئے تھی انہیں جوڈیشل کمیشن کی صوابدید پر چھوڑنا چاہئے تھا کہ وہ کس ادارے کو بلاتے ہیں یہ آئین کا تقاضا بھی ہے اور حکومت کو بھی عمران کے لچک والے رویے سے فائدہ اٹھانا چاہئے تھا اور اوٹ پٹانگ باتیں کرنے کی بجائے کوئی کلیئر پوزیشن لینا چاہئے تھی
سردار آصف

مزید :

صفحہ آخر -