مینار پاکستان پراجتماع عام حقیقی تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا،جماعت اسلامی پنجاب

مینار پاکستان پراجتماع عام حقیقی تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا،جماعت اسلامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام22,21اور23نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والااجتماع عام موجودہ نظام سے اعلان بغاوت اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام میں پورے ملک سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی اور اپنے مستقبل کے حوالے سے جماعت اسلامی کی قیادت پر اپنے اعتماد کابھرپور اندازمیں اظہارکرے گی۔جماعت اسلامی ہی اس ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لاسکتی ہے۔200سے زائد جماعت اسلامی کے ذمہ داران مختلف ادوار میں قومی وصوبائی اورسینیٹ کے ممبررہے ہیں الحمدللہ سب نے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے دن رات کام کیا۔کسی ایک پر بھی کرپشن کاالزام نہیں۔انہوں نے کہاکہ67برس سے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔اقتدار کے مزے لینے والے عوامی جذبات کوروندتے ہوئے برسراقتدار آتے اور جاتے رہتے ہیں مگربدقسمتی سے قوم کا مستبقل نہیں سنورسکا۔آج بھی ملک میں حقیقی تبدیلی کی ضرورت ہے جوکہ صرف اور صرف دین اسلام کے نظام کورائج کرنے سے آسکتی ہے۔اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے پرچلتے ہوئے ہم دنیا وآخرت میں فلاح پاسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -