قونصل جنرل پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کاویلفیئر قونصل تحیم الحق حقی کے ساتھ شمیسی ترحیل کا دورہ

قونصل جنرل پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کاویلفیئر قونصل تحیم الحق حقی کے ساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (بیورو رپورٹ) قونصل جنرل آف پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے ویلفیئر قونصل تحیم الحق حقی کے ساتھ شمیسی ترحیل کا دورہ کیا۔ جہاں ان کا سعودی آفیشلز نے استقبال کیا اور ان کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی جن میں وزارت خارجہ سعودی عرب کے نمائندہ ڈاکٹر نگلی، وزارت داخلہ کے نمائندے ابو علی جمشید، جواڑ کے بریگیڈیئر عبدالرحمان الحربی، کرنل عبدالکریم الظہرہ اور کیپٹن الشلیو شامل ہے۔ قونصل جنرل نے سعودی افیشلز کے ساتھ دو طرفہ معامالت خصوصی طور پر ترحیل میں بند پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت ککی جن میں وہ پاکستانی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر مملکت کے مختلف شہروں میں تھے ان کو پکڑ کر یہاں لایا گیا جن کی تعداد 3080 ہے۔ قونصل جنرل نے آفیشلز کو مطلع کیا کہ ان میں 2210افرا دکے ٹریول پاسز ترحیل کے ذمہ داروں کے حوالے کئے جاچکے ہیں تاکہ ان کو جلد از جلد وطن واپس بھجوایا جاسکے قونصل جنرل نے ترحیل آفیشلز کو بتایا کہ قونصلیٹ جنرل نے ایک پانچ رکنی ٹیم بنائی ہے جو ترحیل کی طرف سے جاری کردہ تصویروں کی مدد سے مختلف بیرکوں میں جاکر ان کی شناخت کرکے ان سے فارم بھروارہی ہے تاکہ ان کے سفری پاسز جاری کئے جاسکیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی اس سلسلہ میں مزید سٹاف کی ڈیوٹی لگائی جاسکتی ہے تاکہ ان کی روانگی بغیر تاخیر کے مماکن ہوسکے دونوں طرف سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں جانب قونصلیٹ اور ترحیل کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -