عمران خان کی جماعت خیبر پختونخوامیں نا کام ہو چکی ہے ،مو لا نا عبد الغفور حیدری

عمران خان کی جماعت خیبر پختونخوامیں نا کام ہو چکی ہے ،مو لا نا عبد الغفور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒلاہور(آئی این پی) جمعیت علما اسلام (ف)کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت خیبر میں نا کام ہو چکی ہے جو ایک صو بے میں عوام کے مسائل حل نہیں کر سکے اور انھیں امن نہیں دے سکے وہ ملک کے مسائل کیسے حل کریں گے، تین ما ہ گذرنے کے باوجود کپتان کی شادی کی خواہش بھی پوری نہ ہو سکی اور ان کا نکاح پڑھانے والے بھی کینڈا چلے گئے ہیں وہ جامعہ رحما نیہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مو لا نا محمد امجد خان ،چوہدری شہباز گجر ،حافظ اشرف گجر،نور احمد کا کڑ ،قاری عبد المالک حاجی محمد قیوم ،قاری نذیر احمد،حافظ عبد الواجد،حافظ نصیر احرار،قاری مشتاق احمد ،قاری عمران اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا حیدری نے کہا کہ خیبر کو ماڈل بنا کر تو دکھائیں انہوں نے کہا کہ خیبر میں بساکھیوںکے سہارے کھڑی حکومت کا 80 سالہ وزیر اعلی صو بے میں عوام کو امن دینے کے بجائے اسلام آباد میں کنٹینر پر کھڑے ہوکر ڈانس کر رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چو دہ اگست کی طرح 30نومبر بھی گذر جا ئے گی اور دھر نے دھرے رہ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دن رات وزیر اعظم کے استعفے کی رٹ لگا نے والے اب اسے بھی پیچھے ہٹ گئے ہےں لگتا ہے کنٹینر پر کان پر مشوراہ دینے والوں نے یوٹرن لینے کا مشورہ دیا ہے مو لا نا حیدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دھر نے ملک کی جام معیشت کو مزید جام کر نے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی لیڈر شپ کےخلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ بازاری زبان سے بھی بدتر ہے انہوں نے کہا کہ انقلاب اور آزادی مارچ کا پول جنرل اسلم بیگ نے پنڈی میں کھول دیا تھا
عبد الغفور حیدری

مزید :

صفحہ آخر -