روزگار سپورٹ پروگرام ،فی کس10 ہزاردیئے جارہے ہیں:جاوید قاضی
لاہور(خصوصی رپورٹ)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو دوسرے مرحلے میں امدادی رقوم کی فراہمی کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 60 ہزار 42 سیلاب متاثرین میں دو ارب 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی گئی اور اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار537 سیلاب متاثرین میں6 ارب62 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امدادی رقوم پے آرڈر کی صورت میں جاری ہیں جسے متاثرین پانچ نامزد بنکوں کی کسی بھی برانچ سے ان پے آرڈر کی بنیاد پر کیش حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 نومبر تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد متاثرین میں 16 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کر دی جائےگی۔ انہوں نے کہا جزوی ومکمل تباہ ہونے والے مکانات کے نقصان کی مد میں 40 سے 80 روپے جبکہ فصلات کے نقصان پر 10 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب ادائیگی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب گھرانوں کو روزگار سپورٹ پروگرام کے تحت 10 ہزار روپے کی رقوم بھی دی جارہی ہیں۔
جاوید قاضی