امریکہ کولمبس نے نہیں مسلمانوں نے 12ویں صدی میں دریافت کیا،ترک صدر

امریکہ کولمبس نے نہیں مسلمانوں نے 12ویں صدی میں دریافت کیا،ترک صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول(خصوصی رپورٹ)ترکی کے صدر طیب اردگان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کو کرسٹو فرکولمبس نے نہیں بلکہ مسلمانوں نے بارہویں صدر میں دریافت کرلیا تھاترکی کے شہر استنبول میں لاطینی امریکہ کے مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہاکہ مسلمانوں نے کرسٹوفرکولمبس سے تین صدیاں قبل یعنی 12 ویں صدی میں امریکہ کو دریافت کر لیا تھا جہاں مسلمانوں کے بحری جہاز 1178 میں امریکی سرزمین پر پہنچ چکے تھے کیونکہ اس بات کا ثبوت کولمبس کے سفر نامے سے ملتا ہے جس میں انہوں نے کیوبا میں ایک مسجد کی موجودگی کا ذکر کیا ہے انہوںنے کہا کہ ترکی کیوبن حکومت سے مل کر کر اسی مقام پر ایک مسجد تعمیر کرے گا تاکہ اس تاریخی مقام کو لوگ یار رکھیں۔واضح رہے کہ تاریخ کی اکثر مستند کتابوں میں درج ہے کہ سیاح کرسٹوفر کولمبس نے 1492 میں امریکہ کو اس وقت دریافت کیا جب وہ اپنے سفر کے دوران انڈیا کی سیر کےلئے نکلا تھا تاہم گزشتہ سالوں میں کچھ مسلمان اسکالرز کی جانب سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ امریکہ کو مسلمانوں نے دریافت کیا۔ 1996 میں ایک مسلم تاریخ دان یوسف مروح نے اپنی کتاب میں کولمبس کے سفر نامے سے لیے گئے اقتباس سے ثابت کیا کہ اس نے بھی امریکہ میں مسجد کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے جبکہ مغربی تاریخ دانوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولمبس نے اپنے سفر نامے میں مسجد کا نہیں بلکہ مسجد سے ملتی جلتی جگہ کا تذکرہ کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -