خضدار،نیو بس اڈا کے قریب دستی بم سےحملہ ۔ایک جاں بحق ،13 زخمی

خضدار،نیو بس اڈا کے قریب دستی بم سےحملہ ۔ایک جاں بحق ،13 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 خضدار/پنجگور/ماشکیل(اے این این) خضدار میں نیو بس اڈہ کے قریب دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق،13 زخمی ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ پنجگور میں غیر سرکاری تنظیم کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ادھر ماشکیل میں سیکورٹی فورسز نے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔ پولیس کے مطابق خضدار میں نامعلوم افراد نے نیو بس اڈہ کے قریب تجارتی مرکز پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں ایک بچہ عبدالوہاب ولد عبدالرحمن قوم محمد زئی مینگل جاں بحق جبکہ13افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں عنایت ولد نذیر‘محمد وارث ولد ایم شریف‘غلام نبی ولد محمد عیسیٰ‘اعجاز ولد محمد شریف‘حسین بخش ولد محمد عمر‘محمد موسیٰ ولد جمعہ خان‘محمد عمر ولد پیر محمد‘فتح محمد ولد پیر محمد‘جلیل ولد عبدالصمد اور محمد یعقوب شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر خضدار منتقل کردیاگیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔زخمیوں میں ایک دوکاندار بھی شامل ہے ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ دستی بم کے دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب پنجگورکے علاقے تحصیل گوارگو کے مقام پرایف ڈبلیواو کی گاڑی جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے نصب کیاجانے والادھماکہ خیزمواد زورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کی آواز دوردورتک سنی گئی تاہم دھماکے سے گاڑی اوراس میں سوارعملہ معجزانہ طورپرمحفوظ رہادھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیا خضدار

مزید :

صفحہ آخر -